ابنا: بشار اسد نے برطانوي اخبار ڈيلي ٹيلي گراف سے گفتگو ميں کہا کہ اگر مغرب نے شام ميں مداخلت کي تو علاقے ميں زلزلہ آ جائے گا اور مشرق وسطي آگ کے شعلوں کي نذر ہو جائے گاـ
بشار اسد نے کہا کہ شام اس علاقے کا مرکز ہے اور يہ زلزلے کي پٹي ہےـ
لہذا اگر آپ نے يہاں کوئي کارروائي کرنے کي کوشش کي تو علاقے ميں زلزلہ آ جائے گاـ شام کے صدر نے امريکہ اور مغربي ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کيا آپ مزيد درجنوں افغانستان ديکھنا چاہتے ہيں ؟ شام کے صدر نے اس گفتگو ميں کہا کہ شام ميں پيدا ہونے والي ہر مشکل پورے علاقے کو اپني لپيٹ ميں لے گي اور اگر شام کو تقسيم کرنے کي کوشش کي جائے گي تو پورا علاقہ تقسيم ہو جائے گاـ دوسري جانب مسلح افراد نے جنہيں بيروني ممالک سے مدد مل رہي ہے سولہ شامي فوجيوں کو ہلاک کر دياـ
اطلاعات کے مطابق شہر حمص ميں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سولہ فوجيوں کا قتل عام کياــ...........
/169